بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

توہین الیکشن کمیشن عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کو جواب کیلئے آخری مہلت آئندہ سماعت پر دلائل نہ دیئے تو فرد جرم عائد کردینگے:الیکشن کمیشن

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) توہین الیکشن کمیشن کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور اسد عمر پھر غیر حاضر رہے، الیکشن کمیشن نے فریقین کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 18 اپریل تک ملتوی کردی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، اسد عمر اور دیگر افراد پیش نہیں ہوئے۔عمران خان اور فواد چوہدری کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری نے پیش ہوکر بتایا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے تک عمران خان کی ذاتی حیثیت میں پیشی کا فیصلہ واپس لیا جائے، التواکی درخواست بھی دائر کر دی۔ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی نے کہا کہ آج تو آپ نے دلائل دینے تھے؟، ایڈووکیٹ انور منصور نے کہا کہ اسد عمر آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہو رہے ہیں، ہم پر 150 کیسز ہیں کہاں کہاں پیش ہوں؟۔ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا کہ درخواستوں میں اٹھائے نکات پر کبھی تو فیصلہ کرنا ہوگا۔ بینچ کے رکن شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ بالکل آخری موقع دے رہے ہیں۔الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ آئندہ سماعت پر دلائل نہ دیئے تو چارج فریم کردیں گے، کیس کی سماعت 18 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔