بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر،مفتی اعظم کا میر واعظ عمر فاروق کی رہائی کا مطالبہ

سری نگر(پی پی آئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق، مولانا عبدالرشید داؤدی اور دیگر علمائے دین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق مفتی ناصر الاسلام نے یہ مطالبہ سرینگر میں علمائے کرام کے ایک اجلاس کے بعد جاری ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ میر واعظ عمر فاروق 05 اگست 2019 سے گھر میں نظر بند ہیں جب مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کر دی تھی۔ انہوں نے مزید کہاکہ قابض انتظامیہ نے انہیں مسلسل جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے اور انہیں مسلسل 187 ہفتوں سے نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی گئی ہے۔اجلاس میں مولانا رحمت اللہ قاسمی، غلام رسول حامی، پروفیسر محمد طیب کاملی، آغا سید حسن الموسوی الصفوی، غلام محمد بٹ، مولانا فیاض احمد رضوی اور مسرور عباس انصاری نے شرکت کی۔