جنوبی افریقا کی موجودگی میں ٹورنامنٹ جیتنا بڑا خوش آئند ہے: ثناءمیر

کراچی: پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی کپتان ثناءمیر نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا جیسی مضبوط ٹیم کی موجودگی میں ٹورنامنٹ جیتنا بڑا خوش آئند ہے۔ اس سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد دوحہ سے وطن واپس پہنچنے پر کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثناءمیر کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا 3 ملکی ٹورنامنٹ جیتنے پر بےحدخوشی ہے تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مستقبل میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان ویمن ٹیم نے دوحہ قطر میں کھیلے گئے 3 ملکی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Next Post

عالمی گالف رینکنگ میں امریکا کے ٹائیگر ووڈز کی حکمرانی بدستور قائم

Tue Jan 28 , 2014
نیویارک: گالف کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی جاری کردی گئی ۔امریکا کے شہر آفاق گالفر ٹائیگر ووڈز 10.83پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں ۔ آسٹریلیا کے اسکاٹ ایڈم 8.93پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور سوئیڈن کے ہینرک اسٹین تیسری پوزیشن پر ہیں ۔