بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے ایف آئی اے کا نوٹس چیلنج کردیا بشری بی بی کی درخواست پر فریقین سے 12 اپریل کو جواب طلب

لاہور(پی پی آ ئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ایف آئی اے کے نوٹس کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ بشری بی بی کی درخواست پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کی۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل اور سابق خاتون اول کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار بشریٰ بی بی کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے بے بنیاد الزامات کے تحت انکوائری شروع کی، اور سیاسی بنیادوں پر انکوائری میں درخواستگزار کو طلبی کے نوٹس جاری کئے۔وکیل نے مؤقف پیش کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ خدشہ ہے کہ ایف آئی اے درخواست گزار کو گرفتار کرلے گی، عدالت ایف آئی اے کے طلبی کے نوٹس کالعدم قرار دے۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے، اس کا جواب وفاق کے وکیل داخل کرائیں گے۔عدالت نے بشری بی بی کی درخواست پر فریقین سے 12 اپریل کو جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔