کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شام کے زلزلہ زدگان کیلئے امدای سامان لے کر پاک بحریہ کا جہاز لطاکیہ پہنچ گیا

دمشق(پی پی آئی) شام کے زلزلہ زدگان کیلئے امدادی سامان لے کر پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس معاون لطاکیہ پہنچ گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق لطاکیہ کے گورنر، پاکستانی سفیر اور شام کے دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا، امدادی سامان میں متاثرین کیلئے خیمے، کمبل، راشن اور گرم کپڑے شامل ہیں۔پی این ایس معاون امدادی سامان لے کر شام پہنچنے والا پاک بحریہ کا دوسرا جہاز ہے، پاک بحریہ کا پہلا جہاز پی این ایس نصر شام میں امدادی سامان کی ترسیل مکمل کر چکا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم مصیبت کی اس گھڑی میں ترکیہ اور شام کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔