کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حسان نیازی کی گرفتاری کیخلاف آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر سندھ ہائیکورٹ میں حسن نیازی کی گرفتاری اور مقدمے کے اندراج کیخلاف آج سماعت ہو گی

کراچی(پی پی آ ئی) سندھ ہائیکورٹ نے حسان نیازی کی گرفتاری اور مقدمے کے اندراج کیخلاف آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی اپنے وکلاکے ہمراہ سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست کی سماعت آج ہی کی جائے، جس پر جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ آج بہت زیادہ کیسز ہیں جس کے باعث سماعت ممکن نہیں، کل آپ کی درخواست کی سماعت کریں گے، عدالت نے درخواست 30 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کر دی۔درخواست میں حفیظ اللہ نیازی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میرے بیٹے کو بے بنیاد مقدمات میں گرفتار کیا جا رہا ہے، حسان نیازی کی گرفتاری کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دیا جائے۔