کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نون لیگ عدلیہ اور ججز کے خلاف منظم سازشوں سے باز رہے: پرویز الٰہی

لاہور (پی پی آ ئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ(ن) لیگ اپنے مفاد کیلئے معزز ججوں کو بدنام کر رہی ہے، بون لیگ عدلیہ اور ججز کے خلاف منظم سازشوں سے باز رہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے سابق اراکین اسمبلی اور سینئر وکلا سے ملاقات کے دوران کہا کہ آئین کی بالادستی اور تحفظ پر عدلیہ میں کوئی اختلاف نہیں، تکنیکی امور پر اداروں میں اختلاف رائے ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ سب جج صاحبان یکساں طور پر قابل احترام اور آئین کے محافظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف عدلیہ پر تنقید کرنے سے پہلے ماضی کیوں بھول جاتے ہیں، یہ وہی شہباز شریف ہیں جو فون کر کے ججز سے اپنی مرضی کے فیصلے کرواتے رہے۔