کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کا امریکا میں ’جمہوریت کے سربراہی اجلاس‘میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(پی پی آ ئی)پاکستان نے رواں ہفتے واشنگٹن میں ہونے والے جمہوریت کے سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جمہوری اقدار کی حوصلہ افزائی کے لیے امریکا کے ساتھ دو طرفہ بنیادوں پر بات چیت کرنے کا انتخاب کیا۔میڈیاذرائع کے مطا بق پاکستان نے 29 اور 30 مارچ کو جمہوریت کے بارے دوسری سربراہی کانفرنس میں شرکت کی دعوت پر امریکا اور دیگر شریک میزبان ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحرک جمہوریت کے طور پر پاکستان کے عوام جمہوری اقدارسے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستانیوں کی نسلوں نے وقتاً فوقتاً جمہوریت، انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے بارے میں اپنے اعتماد کو برقرار رکھا ہے، رواں ماہ قوم 1973 کے آئین کی 50 ویں سالگرہ منا رہی ہے جو پاکستان میں جمہوری سیاست کا سرچشمہ ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ اپنی دوستی کی قدر کرتے ہیں، بائیڈن انتظامیہ کے دوران ہمارے باہمی تعلقات کافی حد تک وسیع اور بڑھے ہیں، ہم خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس سمٹ کے عمل کا حصہ نہیں رہا جو 2021 میں شروع ہوا جس میں ممالک سے کچھ قومی وعدے کرنے کی ضرورت تھی۔ترجمان نے مزید کہا کہ سربراہی اجلاس کا عمل اب ایک اعلی درجے کے مرحلے پر ہے، اس لیے پاکستان جمہوری اصولوں اور اقدار کو فروغ دینے، مضبوط کرنے اور انسانی حقوق اور بدعنوانی کے خلاف جنگ کو آگے بڑھانے کے لیے امریکا اور سربراہی اجلاس کے شریک میزبانوں کے ساتھ دوطرفہ تعاون کرے گا۔