کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آٹھ ماہ میں 6 لاکھ سے زائد افراد کو بیرون ملک بھیجا گیا:ساجد طوری نوجوان خراب معاشی حالات کی نہیں بہتر پالیسیوں کی وجہ سے بیرون ملک جارہے ہیں: وفاقی وزیر

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز ساجد طوری نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے بیرون ملک جانے کی وجہ خراب معاشی حالات نہیں بلکہ بہتر حکومتی پالیسیاں ہیں، آٹھ ماہ میں 6 لاکھ سے زائد افراد کو بیرون ملک بھجواچکے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و قدرتی وسائل ساجد خان طوری نے کہا کہ گزشتہ آٹھ ماہ میں 6 لاکھ 54 افراد کو بیرون ملک بھجوا چکے ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کے 27 ہزار پاسپورٹس کو بحال کیا جارہا ہے۔ غیرقانونی طریقے سے شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے والے ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، انہوں نے انسانی سمگلرز کیخلاف ایف آئی اے کے ایکشن کو ناکافی قرار دے دیا۔ساجد طوری نے کہا کہ انسانی اسمگلرز کیخلاف ایکشن سے مطمئن نہیں، اگر ایف آئی اے گرفتاری کرتی ہے تو انسانی اسمگلرز تھوڑے وقت کے بعد باہر آجاتے ہیں، پاکستان میں انسانی اسمگلنگ میں افعان ایجنٹ ملوث ہیں۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ غیرقانونی طریقے سے باہر جانیوالے 30 ہزار سے زائد پاکستانی یونان کی جیلوں میں ہیں، ہم جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ معاہدے کررہے ہیں، جس کے بعد بیروزگار نوجوان قانونی طریقے سے بیرون ملک جاسکیں گے۔