پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انتخابات کیس ازخودنوٹس پر فیصلہ چار تین سے ہے ،الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے کیسے مشاورت کی؟جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد(پی پی آ ئی)پنجاب اور خیبرپختونخو اانتخابات ملتوی کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ انتخابات کیس ازخودنوٹس پر فیصلہ چار تین سے ہے،سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے نے ازخودنوٹس کو مستردکیا تھا، اکثریتی ججز کے مطابق انتخابات کا حکم نہیں دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخو اانتخابات ملتوی کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل بنچ میں شامل ہیں۔گزشتہ روز اٹارنی جنرل کی جانب سے فل کورٹ بنانے کی استدعا کی گئی تھی،دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ وضاحت کرنا چاہتا ہوں سپریم کورٹ کے انتظامی مسائل کو اندرونی معاملہ کہا تھا، اپنے اختلافی نوٹ پر قائم ہوں، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ انتخابات کیس ازخودنوٹس پر فیصلہ چار تین سے ہے،سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے نے ازخودنوٹس کو مستردکیا تھا، اکثریتی ججز کے مطابق انتخابات کا حکم نہیں دیاگیا۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے کیسے مشاورت کی؟صدر مملکت نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیسے کردیا؟سپریم کورٹ کا آرڈر آف دا کورٹ4 ججز کا فیصلہ ہے۔