ایشین گیمز میں انٹری کیلئے پی ایچ ایف نے رابطہ نہیںکیا : عارف حسن

کراچی: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرسید عارف حسن کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف نے باضابطہ رابطہ نہیں کیا ، اب بھی وقت ہے ایشین گیمز میں انٹری بھیجی جاسکتی ہے۔ کراچی میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف حسن کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے وفاقی حکومت پر واضح کردیا ہے کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے معاملا ت میں مداخلت کا انجام ٹھیک نہیں ہوگا۔ اورآئی او سی نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کواپنا رویہ درست کرنے کے لیے اکتیس جنوری تک کا وقت دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عارف حسن نے بتایا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ان سے کوئی باضابطہ رابطہ نہیں کیا۔ عارف حسن نے مزید بتایا کہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے فیڈریشن کے باہمی اختلافات کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔

Next Post

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے 24 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

Wed Jan 1 , 2014
لاہور: بھارت کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے 24 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی جانب سے روایتی حریف ٹیم کے خلاف 24 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا۔ پی بی سی کے مطابق بلائنڈ کرکٹ کی حتمی 15 رکنی ٹیم کا اعلان فروری کے پہلے ہفتے میں […]