ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئندہ کوئی بابا رحمتے جو زحمتے بنے پیدا نہیں ہو گا: رانا ثنااللہ

اسلام آباد (پی پی آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سوموٹو نوٹس کو فل کورٹ کی جانب لے جایا جائے تو معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو سکتا ہے، آئندہ کوئی بابا رحمتے جو زحمتے بنے پیدا نہیں ہو گا۔پی پی آئی کے مطابق رانا ثنا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا معاملہ اندرونی نہیں ہو سکتا، ججز کی تقسیم پر پارلیمنٹ نے بروقت درست اقدام کیا۔ ازخود نوٹس کو پہلے 7 پھر 5 ججز نے سنا، ابہام کو دور کرنے کیلئے فل کورٹ تشکیل دینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک وقت پر ہونے چاہئیں۔ ملک میں رول آف لاکیلئے عدالت عظمی کا کردار چاہتے ہیں، سپریم کورٹ کے پاس اخلاقی اتھارٹی ہے، جب سپریم کورٹ کے ججوں میں اختلاف ہو تو پارلیمنٹ کو کردار ادا کرنا چاہئے۔