ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہلال احمر کا رمضان پیکج، متاثرین سیلاب میں امداد اور راشن تقسیم دادو، خیر پور، لاڑکانہ، نوشہرو فیروز،مٹیاری میں ریلیف آپریشن جاری ہلال احمر آخری متاثرہ فرد کی بحالی تک فیلڈ میں رہے گا: شاہد لغاری

کراچی (پی پی آئی) ہلال احمر پاکستان کے زیر اہتمام رمضان المبارک میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان اور راشن کی تقسیم بدستور جاری ہے. ضلع دادو، خیر پور، جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، نوشہرو فیروز اورمٹیاری میں ریلیف آپریشن کامیابی کے ساتھ آخری مراحل میں ہے. خیرپور کی مختلف یونین کونسلوں میں ایک ہزار انتہائی متاثرہ گھرانوں میں 51 کلو گرام پر مشتمل راشن پیکج کی تقسیم مکمل ہو چکی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ہلال احمر پاکستان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسپانس زوالفقار احمد کے مطابق ایک ہزار گھرانوں میں خیموں سمیت امدادی سامان کی بھی تقسیم مکمل کر لی گئی ہے. ضلع دادو میں دو ہزار متاثرہ خاندانوں کو راشن اور ایک ہزار خاندانوں کو امدادی سامان تقسیم کیا جا رہا ہے. انسانیت کی خدمت کے اس سفر میں قمبر شہداد کوٹ اور لاڑکانہ میں بھی ہزاروں متاثرین میں راشن اور امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا. مٹیاری میں انتہائی متاثرہ 400 گھرانوں کی مالی مدد کی جائے گی. ریلیف آپریشن سے متعلق چیئر مین سردار شاہد احمد لغاری کا کہنا ہے کہ ہلال احمر پاکستان آخری متاثرہ فرد کی مدد اور بحالی تک فیلڈ میں رہے گا.