ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئی ایم ایف نے حکومت سے پیٹرول سبسڈی کا مکمل پلان مانگ لیا پاکستان اور مالیاتی فنڈ میں ورچوئل رابطہ، سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد

اسلام آباد(پی پی آئی)آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کردی۔ذرائع وزارت خزانہ کاکہناہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت سے پیٹرول سبسڈی کا مکمل پلان مانگ لیا،50 روپے فی لٹر سبسڈی دینے کا مکمل پلان فراہم کیا جائے۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا،پاکستان نے آئی ایم ایف کیساتھ پٹرول سبسڈی پر بات چیت کی، آئی ایم ایف نے پٹرول پر سبسڈی کا نظرثانی شدہ پلان تیار کرنے پر زوردیا۔ذرائع کاکہناہے کہ موٹر سائیکل اور800 سی سی گاڑی مالکان کو سبسڈی دینے کی حکومتی تجویز تھی،آئی ایم ایف نے غریب طبقے کو زیادہ موثر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر زور دیا۔وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہاکہ آئی ایم ایف ہر شرط کو پہلے منوانے کا مطالبہ کررہا ہے، آئی ایم ایف کا اعتماد بحال کرنے کیلئے ہر شرط کو پہلے مانا جا رہا ہے، دوست ممالک سے فنانسنگ پر جلد پیشرفت ہو گی۔