ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ میں علی امین گنڈا پورکیخلاف درج مقدمات کی تفصیل طلب، آئندہ سماعت تک تادیبی کارروائی کی ممانعت

اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک تادیبی کارروائی سے روک دیا۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کیخلاف کیس کا دو صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیا،عدالت پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں اور آئندہ سماعت تک علی امین گنڈاپور کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا۔عدالت نے مقدمات کے اندراج کی صورت میں ایف آئی آر کی نقول رپورٹ کے ساتھ منسلک کرنے کاحکم دیدیا، عدالت نے علی امین گنڈاپور کیخلاف انکوائریزکی تفصیلات طلب کرتے ہوئے31 مارچ تک تفصیلات جمع کرانے کاحکم دیدیااورفریقین سے جواب طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات بھی دور کردیئے،حکمنامے میں کہاگیاہے کہ وکیل درخواست گزار کے مطابق علی امین گنڈاپور کو متعدد جعلی مقدمات میں نامزد کیاگیا،وکیل درخواست گزار کے مطابق ایف آئی آر کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے حکمنامہ تحریر کیا،عدالت نے کیس کی مزید سماعت31 مارچ تک ملتوی کردی۔