پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سول اسپتال کراچی میں ڈاکٹر بن کر مریضوں کو لوٹنے والی گرفتار

کراچی (پی پی آئی)کراچی میں پولیس نے ڈاکٹر کا روپ دھار کر مریضوں کو لوٹنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق ملزمہ سول اسپتال کے مختلف وارڈز میں موجود مریضوں کو اپنا نشانہ بناتی تھی۔انہوں نے بتایا ہے کہ جعلی ڈاکٹرمریضوں کو بے ہوشی کی دوائی پلا کر موبائل فونز اور زیورات وغیرہ چوری کرتی تھی۔ملزمہ کی شناخت رقیہ کنول کے نام سے ہوئی ہے جسے پولیس نے تھانہ عید گاہ کی حدود میں واقع سول اسپتال سے گرفتار کیا ہے۔پولیس کی جانب سے ملزمہ کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔