لاہور: قومی کرکٹر عمر اکمل لاہور میں ٹریفک اشارہ توڑنے پر روکنے والے وارڈن سے الجھ پڑے،آل راﺅنڈر کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔عمر اکمل نے حسین چوک لاہور میں نہ صرف ٹریفک سگنل توڑا بلکہ روکنے والے ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کی اور اسے معطل کرانے کی دھمکیاں بھی دیں۔اے ایس پی زاہد انور کے مطابق تین ٹریفک وارڈنز نے عمر اکمل کو روکا تو پاکستانی بلے باز نے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنایااور دھمکیاں دیں۔عمر اکمل کیخلاف دفعہ 506،353،186 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔عمر اکمل نے الزامات کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ وارڈنز نے بلاوجہ ان پر تشدد کیا ہے ۔اس سے پہلے سابق اولمپیئن قاسم ضیا کی بیٹی انعم ضیا بھی ایلیٹ فورس کے جوان کو تیز رفتار ڈرائیونگ سے زخمی کر چکی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے قانون سب کے لئے برابر ہے ،حکومتی کام میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
Latest from Blog
کراچی (پی پی آئی) کراچی ڈاؤن سنڈروم پروگرام نے وی ایم گیلری میں ”رنگون کی لہر،
کوہاٹ(پی پی آئی)کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں پاک فوج کے زیراہتمام دو روزہ امن
لاہورٍ(پی پی آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال سے متعلق
اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف عالمی تعاون، ترقی اور توانائی کے حوالے سے عالمی
اسلام آباد(پی پی آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ٹیکس کے جدید نظام کی جانب پیشرفت کے
اسلام آباد(پی پی آئی)بری فوج کے سربراہ جنرل سیدعاصم منیرنے عزم ظاہرکیاہے کہ پاک فوج ملک
اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے متوقع دورہ چین اور آئندہ ہونے والی 13 ویں
اسلام آباد(پی پی آئی)امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی
اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس
لاہور(پی پی آئی)خواجہ سعد رفیق کا شہریارآفریدی کیبیان پرردعمل دیتیہوئیکہابلی نہیں بلا تھیلے سے باہرآگیا،پی ٹی