پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مفت تعلیم کے خواہاں پاکستانی طالب علموں کیلئے5 کینیڈین یونیورسٹیاں موجود

اوٹاوا/کراچی (پی پی آئی) مختلف ممالک سے طالب علم بیرون ملک تعلیم کے لیے کینیڈا کا انتخاب کرتے ہیں جس کی وجہ یہاں کی یونیورسٹیوں کی طرف سے دی جانے والی سکالرشپس ہیں جن پر ہزاروں کی تعداد میں طالب علم مفت تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ ایک رپورٹ میں پانچ ایسی کینیڈین یونیورسٹیاں بتائی گئی ہیں جن میں پاکستانی طالب علم بھی مفت تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ ان میں یارک یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ٹورنٹو، یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا، کارلیٹن یونیورسٹی اور سینٹ میریز یونیورسٹی شامل ہیں۔ یہ تمام یونیورسٹیاں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں بین الاقوامی طالب علموں کو سکالرشپس دیتی ہیں۔ ان کی سکالر شپ میرٹ اور طلبہ کی ضرورت مندی کی بنیاد پر دی جاتی ہیں۔ مذکورہ یونیورسٹیاں ہر سال کروڑوں ڈالر کے فنڈز غیرملکی طالب علموں کو سکالرشپس دینے کے لیے مختص کرتی ہیں۔ یونیورسٹی آف ٹورنٹو ہر سال 10کروڑ 60لاکھ کینیڈین ڈالر، یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا1کروڑ کینیڈین ڈالر اور سینٹ میریز یونیورسٹی 76لاکھ 90ہزار کینیڈین ڈالرکے فنڈز غیرملکی طالب علموں کے لیے مختص کرتی ہے۔ تمام یونیورسٹیوں کے سکالرشپس پروگرامز کے بارے میں متعلقہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔