پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان نے 10سال تک سیاسی افراتفری پھیلائی: راناثنا اللہ

اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے کہا کہ ملک کا سیاسی درجہ حرارت زیادہ کرنے میں عمران خان کا بڑا ہاتھ ہے، عمران خان نے 10سال تک سیاسی افراتفری پھیلائی اور ملک کو انتشار کی جانب دھکیلا ہے۔سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ا
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ گزشتہ روزچیف جسٹس نے کہاکہ سیاسی درجہ حرارت کم کیاجائے،عدالت کے اس جذبے کی قدر کرتے ہیں، ان کے ریمارکس لائق تحسین ہیں عمران خان نے 10سال ملک میں افراتفری پھیلانیکی محنت کی اور ملک کو انتشار کی جانب دھکیلا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کے حل کیلئے گریٹ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے تمام سیاسی جماعتیں،عدلیہ، دیگراسٹیک ہولڈر بیٹھ کربات کریں، میثاق جمہوریت، میثاق معیشت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہے ہیں مذاکرات کی راہ میں ایک فریق رکاوٹ ہے، ایک فرق اپنے مخالفین کوختم کرنا چاہتا ہے اور ہم الیکشن میں چلے جائیں تومذاکرات کس بات پرہوں گے۔