پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی نے انتقامی کارروائیوں کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

لاہور(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سیاسی سرگرمیوں میں آزادانہ شرکت اور کارکنان و قائدین کیخلاف کارروائیوں کے معاملے پر عدالت سے رجوع کر لیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے مشترکہ طور پر لاہور ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروائی گئی ہے،درخواست آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت دائر کی گئی ہے، درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن، وزیراعظم، وزیرِداخلہ اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے، آئی جی پنجاب، اینٹی کرپشن پنجاب، نیب، ایف آئی اے اور پیمرا کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور بیرسٹر سمیر کھوسہ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے۔ اس حوا لے سے پی ٹی آ ئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائدین و کارکنان کیخلاف بدترین غیرقانونی کریک ڈاؤن کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے عمران خان کیخلاف جعلی مقدمات کی بھرمار بنیادی آئینی حقوق سے یکسر متصادم ہے، انہیں کالعدم قرار دیا جانا چاہئے، تحریک انصاف کے قائدین و کارکنان کیخلاف بدترین کریک ڈاؤن کا بھی کوئی قانونی جواز موجود نہیں، انسانی حقوق کی بہیمانہ خلاف ورزیوں کے تدارک اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ضمانت معزز عدالت دے سکتی ہے۔