کورے اینڈرسن نے 36 گیندوں پر سنچری بنا کر آفریدی کا ریکارڈ توڑ ڈالا

کوئنز لینڈ: ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے بلے باز کورے اینڈرسن نے صرف 36گیندوں پر سنچری بنا کر شاہد آفریدی کا 37 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔کیوی بلے باز کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت صرف اکیس اوورز کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے 284 رنز کا ہدف دیا۔کورے اینڈرسن نے دو چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 20 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی جبکہ بارہ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے ون ڈے کے تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔

Next Post

صومالیہ: ہوٹل کے باہر 3 بم دھماکے، 18 افراد ہلاک

Thu Jan 2 , 2014
موغادیشو: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک ہوٹل کے باہر ہونے والے تین بم دھماکوں میں18افراد ہلاک اور17 زخمی ہو گئے۔ موغادیشو میں ایک ہوٹل کے باہر یکے بعد دیگرے تین بم دھماکے ہوئے،جن میں18 افراد ہلاک اور17 زخمی ہوگئے،پولیس کا کہنا ہے کہ دو دھماکے ہوٹل کے باہر اور ایک پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں کیا گیا تھا، دھماکوں […]