پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئین کو چیلنج درپیش، سپریم کورٹ کو شکست دینے کی کوشش ہو رہی ہے:پی ٹی آئی

اسلام آباد(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اس وقت آئین کو ایک چیلنج درپیش ہے، سپریم کورٹ کو شکست دینے کی کوشش ہو رہی ہے، ہم امید لگائے بیٹھے ہیں کہ آئین کی فتح ہوگی۔وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے سینئر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساری قوم کی نظریں اس وقت سپریم کورٹ کی طرف لگی ہوئی ہیں، سب منتظر ہیں، دیکھ رہے ہیں کہ فیصلہ کیا آتا ہے، یہ تاریخ کیلئے ایک اہم دن ثابت ہوسکتا ہے، ہم امید لگائے بیٹھے ہیں کہ آئین کی فتح ہوگی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جمہوری قدروں کو مضبوط کرنے کا واحد راستہ عوام کی رائے بذریعہ انتخابات ہے، عوام دیکھ رہے ہیں، الیکشن کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوششیں جاری ہیں، سپریم کورٹ کے اختیارات بڑھا تو سکتے ہیں محدود نہیں کرسکتے، ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے، توقع سپریم کورٹ اور اعلیٰ عدلیہ سے ہے۔