بنگلہ دیشن پریمیئر لیگ فکسنگ کیس :مشرفی مرتضیٰ ٹربیونل کے سامنے پیش

ڈھاکا: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات کیلئے بی سی بی کے تشکیل کردہ اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے فاسٹ بولر مشرفی مرتضیٰ بطور چشم دید گواہ پیش ہوئے ۔مشرفی تفتیشی حکام کے ساتھ تقریباً20منٹ تک رہے ۔مشرفی نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتانے سے اجتناب کیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بی پی ایل میں ڈھاکا گلیڈی ایٹرز اور چٹاگانگ کنگز کے درمیان میچ پر فکسنگ کے الزامات عائد کیے گئے تھے ۔

Next Post

آئی پی ایل 7:یوراج سنگھ ،سہواگ اوریوسف پٹھان کی دوکروڑ روپے قیمت مقرر

Thu Jan 30 , 2014
ممبئی: ناقص کارکردگی کے باعث بھارتی کرکٹ ٹیم سے باہر ہونے کے باوجود بھارتی کھلاڑی وریندر سہواگ ،یوسف پٹھان اور یوراج سنگھ کی آئی پی ایل سیون کیلئے دو کروڑ روپے قیمت مقرر کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ اس ایونٹ کیلئے 208کھلاڑیوں کی نیلامی کی جائے گی جس میں سے 46کھلاڑیوں کا تعلق بھارت سے ہوگا۔