پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت میں حکومتِ پاکستان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ایک بار پھر غیر فعال

اسلام آباد/نئی دہلی(پی پی آئی)بھارت میں حکومت پاکستان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ غیر فعال کردیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی واضح وجوہات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔بھارتیمیڈیاکے مطابق حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو کچھ قانونی تقاضوں کی وجہ سے غیر فعال کیاگیا ہے۔رپورٹس کے مطابق بھارت میں اب ٹوئٹر پر حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کا وزٹ کیا جائے تو وہاں ایک نوٹس درج دکھائی دیتا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’بھارت میں اس اکاؤنٹ کو قانونی تقاضوں کی وجہ سے غیر فعال کیا گیا ہے‘۔ٹوئٹر اپنے ضوابط کے تحت پابند ہے کہ عدالتی حکم جیسے کسی جائز قانونی مطالبے کی صورت میں وہ اس ملک میں ٹوئٹر اکاؤٹ معطل کرسکتا ہے۔بھارتی میڈیاکے مطابق یہ پہلی بار نہیں ہے جب پاکستانی اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کیا گیا ہو گزشتہ سال بھارت میں ٹوئٹر پر اقوام متحدہ، ترکی، ایران اور مصر میں پاکستانی سفارت خانوں کے آفیشل اکاؤنٹس پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔اس کے علاوہ اگست میں 8 یوٹیوب نیوز چینلز کو بلاک کر دیا گیا تھا جس میں سے ایک پاکستان سے آپریٹ کیا جا رہا تھا،یاد رہے کہ اب تک مودی حکومت کی جانب سے 100 سے زائد یوٹیوب چینلز، 4 فیس بک پیجز، 5 ٹوئٹر اکاؤنٹس اور 3 انسٹاگرام اکاؤنٹس کو بلاک کیا جا چکا ہے۔ حکومت پاکستان کا اکاونٹ امریکا اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں فعال ہے۔اس سلسلے میں ٹوئٹر کے ساتھ ساتھ بھارت اور پاکستان کی آئی ٹی وزارتوں نے تاحال کوئی بیان نہیں دیا۔پی پی آئی کے مطابق یاد رہے کہ گزشتہ سال 29 ستمبر کو پی ایف آئی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کر دیا گیا تھا۔