پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر علوی تحریک انصاف کے رہنما،ہمیں قانون سازی اور مشاورت نہ سکھائیں: شیری رحمان بل پر مشروط دستخط کرنے کا بیان افسوسناک،پی ٹی آئی کاکارکن بن کر پارٹی پالیسی کا دفاع نہ کریں

اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی وزیر اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کا بل پر مشروط دستخط کرنے کا بیان افسوسناک ہے۔وفاقی وزیر اور سینیٹر شیری رحمان نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجربل سینیٹ میں پیش ہو رہا ہے، بارکونسلز، قانونی ماہرین نے نئی قانون سازی کو مثبت قرار دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ قانون سازی پارلیمان کاحق اورذمہ داری ہے، اس بل سے کسی کے اختیار کو محدود نہیں کیا گیا نا ہی شخصی اختیارات کو عدالتی اختیار میں تبدیل کیا ہے۔شیری رحمان نے ٹوئٹ میں لکھا کہ صدر عارف علوی کا بل پر مشروط دستخط کرنے کا بیان افسوسناک ہے، صدر پی ٹی آئی کارکن بن کر پارٹی پالیسی کا دفاع کرنے لگ جاتے ہیں، بل قوائدوضوابط اور آئینی طریقہ کار کے مطابق پاس کیا گیا ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ بل کو پارلیمانی قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کر کے بلڈوز نہیں کیاگیا، ہماری جماعت آئین اور 18ویں ترمیم پاس کرانے والی جماعت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر عارف علوی تحریک انصاف کے رہنما ہیں، وہ ہمیں قانون سازی اور مشاورت کا طریقہ کار نہ سکھائیں۔