پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئی ایم ایف سے معاہدہ بہت جلد مگر کب،کچھ نہیں کہہ سکتا، اسحاق ڈار مالیاتی فنڈ چاہتا ہے کہ یو اے ای اور سعودی عرب 3 ارب ڈالر کی گارنٹی دیں عالمی مالیاتی اداروں سے ادائیگیاں نہ کرکے ملک کونقصان پہنچایا گیا:وزیرخزانہ

اسلام آباد (پی پی آئی) وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدہ کے قریب ہیں لیکن میں کچھ نہیں کہہ سکتا، آئی ایم ایف یو اے ای اور سعودی عرب سے تین ارب ڈالر کی گارنٹی چاہتا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں میں بہتری آرہی ہے، کوشش ہے جون تک زرمبادلہ ذخائر 13ارب ڈالر تک لیکرجائیں، اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی بالکل خود مختار ہے، ہمارا اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نیشنل ریزرو نے 10ارب ڈالرسے زائد ہوئے ہیں، ہمیں چاہیے کہ معیشت پر سیاست بند کردیں، ہم نے اپنے ہاتھوں سے اسٹیٹ بینک سے متعلق ترامیم کی ہیں، میں ذاتی طور پر اس ترامیم کے خلاف تھا۔انھوں نے کہا کہ 2018 سے 2023 میں ملک کی معیشت خراب ہوئی، میرے آنے کے بعد 5مہینوں میں تمام ادائیگیاں کی گئیں، عالمی مالیاتی اداروں سے ادائیگیاں نہ کرکے ملک کونقصان پہنچایا گیا، پہلی بار مالیاتی ذخائر 10بلین ڈالر تک پہنچے ہیں۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف کے بغیر بھی ملک چلانا ہے، 2013میں بھی ملک تباہی کے دہانے پر تھا، کہا جاتا تھا کے ملک چھ مہینوں میں میں ڈیفالٹ ہوجائے گا، 2018،2013 اور 2022 کی معیشت کا موازنہ کرلیتے ہیں۔وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان کی ادائیگیاں میں ایک دن کی بھی دیر نہیں کی۔