پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہم 2018دنیا کی 24 ویں معیشت بننے جا رہے تھے، اب 47 نمبر پر ہیں: اسحاق ڈار پی ٹی آئی دور اور ہماری حکومت میں معیشت کی صورتحال کا موازنہ کرلیں ہم تیار ہیں: وزیرخزانہ

اسلام آباد (پی پی آئی) وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مردم شماری 1971کی طرز پر کی جارہی ہے اور انتخابات کا معاملہ سپریم کورٹ چل رہا ہے، انتخابات ابھی ہوتے ہیں تو پرانے حلقہ بندیوں پر ہوں گے، دو حکومتیں اب بن جائیں توکیا اکتوبر میں شفاف انتخابات ہوسکیں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں معیشت کو تباہ کیا گیا، میں تو کہتا ہوں چارٹر آف اکانومی کریں، جس پر پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی موازنے کی تجویز اچھی ہے، موازنہ ہوگا کہ 2018میں معیشت کہاں تھی اور 2022میں کہاں تھی۔۔انھوں نے بتایا کہ 2018میں ہم دنیا کی 24 ویں معیشت بننے جا رہے تھے، اب ہم دنیا میں 47 وے نمبر پر ہیں، اس سے دونوں ادوار کا موازنہ کیا جا سکتا ہے، پی ٹی آئی اور ہماری حکومت میں معیشت کی صورتحال کا موازنہ کرلیں ہم تیار ہیں۔