پاکستان کی ماریہ طور لبرٹی اوپن اسکواش چیمپئن شپ سے دستبردار ہوگئیں

کراچی: پاکستان نمبر ایک اور عالمی نمبر 60قومی خاتون اسکواش کھلاڑی ماریہ طور لبرٹی بیل اوپن ویمن اسکواش چیمپئن شپ سے دستبردار ہوگئیں ۔امریکا کے شہر بروائن میں شیڈول 5ہزار ڈالر مالیت کی انعامی رقم والی چیمپئن شپ میں ماریہ طور کو میں راﺅنڈز میں انٹری دیتے ہوئے نمبر تین سیڈ قرار دیا گیا تھا ،تاہم انہوں نے فٹنس مسائل کے باعث ایونٹ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے ۔جس کے بعد انگلینڈ کی کیری ریمسے کو نمبر تین سیڈ بنادیا گیا ہے ۔ایونٹ کا فائنل 13جنوری کو کھیلا جائے گا

Next Post

ویسٹ انڈیز نے ون ڈے میچ میں سب سے زیادہ رنز کا اپنا 27سالہ ریکارڈ توڑ دیا

Thu Jan 9 , 2014
ہملٹن: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں اپنے سابقہ ریکارڈ کو بہتر بناتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4وکٹوں پر 363رنز بنالئے ۔یہ ویسٹ انڈین ٹیم کا ون ڈے کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کے خلاف سب سے بڑا اسکور ہے ۔اس سے قبل ایک روزہ میچ میں 360رنز ویسٹ […]