پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچستان میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلا دھار بارش، کوہلو میں سیلابی ریلہ سے تباہی

کوئٹہ کوہلو(پی پی آئی) بلوچستان میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلا دھار بارش سے ٹھنڈک بڑھی ہے، کوہلو میں سیلابی ریلہ تباہی مچانے لگا۔ بلوچستان کے علاقے کوہلو میں سیلابی ریلے سے نصوبہ ڈیم بھر گیا، ڈیم سے پانی کا اخراج جاری ہے۔ پی پی آئی کے مطابق بپھرا سیلابی پانی مختلف علاقوں میں تباہی مچانے لگا، رابطہ سڑکیں بہنے سے شہری اپنے علاقوں میں محدود ہو کر رہ گئے۔ سیلابی ریلے سے تمبیلی، پوادی آباد اور اطراف میں موجود علاقوں کا ایک دوسرے سے زمینی رابطہ منقطع ہوا ہے، امدادی سرگرمیوں میں کمی کے سبب متاثرہ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔