پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انڈونیشیا پاکستان یوتھ فورم نوجوان نسل کے لیے قائم کیاگیا ہے: قونصل جنرل

کراچی (پی پی آئی)انڈونیشیا کے قونصل جنرل ڈاکٹر جون کونکورو ہادیننگراٹ نے مستقبل میں اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے انڈونیشیا اور پاکستانی نوجوانوں اور بچوں کو جوڑنے کے علاوہ کاروباری برادریوں کے درمیان بہتر روابط کے ذریعے انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان موجودہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اس مقصد کے لیے، انڈونیشیا پاکستان یوتھ فورم ہماری نوجوان نسل کو ایک متحرک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے کھولا گیا ہے جو کہ مواقع پیدا کرنے کے لیے راہنمائی کرے گا، جبکہ ایک اور فورم انڈونیشیا پاکستان چلڈرن فرینڈشپ بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ ہمارے بچے ایک دوسرے کے بارے میں مزید جان سکیں