ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کینیڈین فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلموں ’کملی‘ اور ’جوائے لینڈ‘ کیلئے4 عالمی ایوارڈ

ٹورنٹو/کراچی(پی پی آئی) پاکستانی سینما اور فلم انڈسٹری کی کاوشوں کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے، سرمد کھوسٹ کی فلم ’کملی‘ اور صائم صادق کی ’جوائے لینڈ‘ نے چار عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق پاکستانی فلموں اور فنکاروں نے یہ ایوارڈ چار روزہ موزیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں جیتے ہیں۔فیسٹیول جیوری کی طرف سے جاری کردہ اعلان کے مطابق فلم ’جوائے لینڈ‘ نے چار ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں جن میں بیسٹ انٹرنیشنل فیچر، بیسٹ اسکرین پلے، بیسٹ ساؤنڈ ڈیزائن اور بیسٹ ایکٹر (فیمیل) شامل ہیں۔سرمد کھوسٹ کی فلم ’کملی‘ کی اداکارہ ثانیہ سعید نے اپنی متاثرکن کارکردگی پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ایوارڈ کی برسات میں سجل علی بھی پیچھے نہ رہیں اور جمائما خان کی رومینٹک کامیڈی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کو بیسٹ کاسٹ کا جیوری پرائز ملا ہے۔کینیڈین فلم فیسٹیول میں کینیڈا، امریکا، برطانیہ، انڈیا، پاکستان، بنگلا دیش، سری لنکا، نیپال اور کریبین کی فلمیں پیش کی گئی تھیں۔