اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تحریک انصاف کی سپریم کورٹ کو دورانِ انتخابات پْرامن رہنے کی تحریری یقین دہانی

اسلام آباد (پی پی آئی) تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کو دورانِ انتخابات پْرامن رہنے کی تحریری یقین دہانی کروا دی۔ پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات کے دوران سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی عدالت عظمی کو یقین دہانی کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے خلاف حکومتی جبر جاری ہے، جمہوریت کی بقا کیلئے عدالت کو یقین دہانی کروا رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف امن کو ہاتھ سے نہیں جانے دے گی، تمام سیاسی جماعتیں بھی انتخابی مہم اور انتخابات کے دوران پرامن رہیں۔ انتخابات کے دوران کوئی کرپٹ پریکٹس نہ ہو تو پی ٹی آئی کے کارکنان حالت امن میں رہیں گے۔