اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عوامی مقبولیت کے دعویدار الیکشن کیوں خوفزدہ ہیں:چوہدری پرویز الٰہی حکمراں اتحاد انتخابات ایک طرف الیکشن کے تصور ہی سے لرزہ بر اندام ہے آئین شکن حکمران عدلیہ کے خلاف غیر مناسب لب و لہجہ اختیار کر رہے ہیں

گجرات (پی پی آئی) تحریک انصاف کے رہنماء اورسابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ عوامی مقبولیت کے دعویدار الیکشن کیوں خوفزدہ ہیں محض اس لئے کہ انہیں دیوار پر لکھی واضح شکست نظرآرہی ہے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہاکہ پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال فوری طورپر عام انتخابات کاتقاضاکرتی ہے لیکن موجودہ حکمراں اتحاد انتخابات ایک طرف الیکشن کے تصور ہی سے لرزہ بر اندام ہے کیونکہ یقینی شکت سے خوفزدہ نااہل حکمران ٹو لہ فرار چاہتا ہے کہ اسٹیٹس کو برقرار رہے اور انتخابات نہ ہوں۔ پرویزالٰہی کا کہنا تھاکہ آئین شکن حکمران عدلیہ کے خلاف غیر مناسب لب و لہجہ اختیار کر رہے ہیں۔