اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ای او بی آئی پنشنرز3برس گزر نے کے باوجود اضافہ سے محروم ساڑھے8 ہزارروپے کی قلیل ماہانہ پنشن میں گزر بسرکسی طور ممکن نہیں پنشن میں آخری اضافہ جنوری 2020 میں ہوا تھا،وفاقی محتسب کو خط

کراچی(پی پی آئی)3برس گزر نے کے باوجود ای او بی آئی پنشنرز اضافہ سے محرو م ہیں حالانکہ قانون کے مطابق ہر تین برس بعد ای او بی آئی پنشن میں اضافہ لازم ہو جاتا ہے۔ لہذاوقت کا تقاضہ ہے کہ تین برس کی قانونی مدت گزر جانے کے پیش نظرپنشن فنڈ کی فوری طور پر ایکچوریل ویلیویشن کرانے کے بعد ای او بی آئی پنشن میں فوری طور پر معقول اضافہ کیا جائے۔ای او بی آئی کے پنشن یافتگان کی ملک گیر نمائندہ تنظیم ای او بی آئی پنشنرز فورم نے وفاقی محتسب کے نام کھلے خط میں توجہ دلائی ہے کہ تاریخی مہنگائی کے بدترین دور میں ساڑھے آٹھ ہزار روپے کی قلیل پنشن سے میاں بیوی کا باعزت گزارہ اور علاج ومعالجہ ناممکن ہے۔پی پی آئی کے مطابق پنشن میں آخری بار اضافہ جنوری 2020 ء میں کیا گیا تھا۔ قانون کے مطابق ہر تین برس بعد ای او بی آئی کی پنشن میں اضافہ لازم ہو جاتا ہے۔ لہذاء وقت کا تقاضہ ہے کہ تین برس کی طویل مدت گزر جانے اور پنشن فنڈ کی فوری طور پر ایکچوریل ویلیویشن کرانے کے بعد ای او بی آئی پنشن میں فوری طور پر معقول اضافہ کیا جائے۔