اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان اور بھارت کے معاملات میں کوئی صفر جمع کی تجویز نہیں: امریکا

واشنگٹن(پی پی آ ئی) امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے معاملات میں صفر جمع کی کوئی تجویز نہیں ہے۔واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ویدانت پٹیل نے کہا پاکستان اور بھارت سے تعلقات اپنی اپنی جگہ پر قائم ہیں، پاکستان کے ساتھ سیکورٹی معاملات پربھی اہم شراکت داری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے جمہوریت، انسانی حقوق، مذہبی آزادی پر رابطے جاری رہیں گے، پاکستان اور امریکا شمار معاملات پر رابطہ کاری کرتے ہیں۔نائب ترجمان نے جمہوریت سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی عدم شرکت کے سوال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خودمختار ملک ہے اور اپنے فیصلے خود کرسکتا ہے۔ ویدانت پٹیل نے کہا مذکورہ کانفرنس میں پاکستان کی عدم شرکت کا فیصلہ امریکا کی تعلقات جاری رکھنے کی خواہشات متاثر نہیں کرے گا۔