اسلام آ باد(پی پی آ ئی)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سپریم کورٹ کو تحریری یقین دہانی کروانے کو تیار ہے کہ الیکشن کے معاملے پر ہر قسم کا تعاون کیا جائے گا۔سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ’الیکشن کی تاریخ اور کوڈ آف کنڈکٹ پر سپریم کورٹ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں آپس میں طے کر لیں تو بہت اچھا ہو گا۔حکومت کہتی ہے الیکشن کے لیے پیسہ نہیں، آج اسلام آباد کے لیے 35 ارب روپے کی سکمیں منظور کی گئیں۔ حکومت الیکشن کرائیگی ورنہ گھر جائے گی۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ امید ہے سپریم کورٹ کے فیصلے میں تاریخ کا تعین ہو گا بلکہ اداروں کو باندھا جائے گا کہ آئین کے مطابق کو ماحول ہونا چاہیے، وہ ماحول فراہم کیا جائے گا۔تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’جو بنچ سماعت کر رہا ہے وہ مذید تاخیری حربوں کی اجازت نہیں دے گا۔انہوں نے کہا کہ ’ہم توقع کرتے ہیں کہ حکومتی ادارے چیف جسٹس کے سوالات کا سوموار کو مکمل جواب دیں گے تاکہ الیکشن کا انعقاد ہو سکے۔