نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عدالت نے فل کورٹ کی استدعا مسترد کردی ہے:شاہ محمود قریشی پوری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، ملک کو آئین اور دستور کے مطابق چلنا ہے:فیصل جاوید

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پوری قوم چیف جسٹس اورسپریم کورٹ کیساتھ کھڑی ہے، سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امید ہے انتخابات عوامی توقعات کے مطابق ہوں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب نے فل کورٹ کی بات کی، عدالت نے اٹارنی جنرل کی فل کورٹ کی استدعا مسترد کردی۔ کے پی اور پنجاب الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف کیس کی سماعت پیر کی صبح ساڑھے11بجیتک ملتوی ہوگئی، امید ہیانتخابات عوامی توقعات کے مطابق ہوں گے، وکلا برادری کا بڑا حصہ چیف جسٹس کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ عدلیہ میں تقسیم کی سازش کی جارہی ہے، پوری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، ملک کو آئین اور دستور کے مطابق چلنا ہے۔فیصل جاوید نے حکومتی اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جلسوں میں ججز کے نام لے کرحملہ آور ہو رہے ہیں، پی ڈی ایم الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہی ہے، یہ عمران خان کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں، ہرسطح پرتقسیم کی کوشش کی جارہی ہے۔