جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مہنگائی کی مجموعی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ایک ہفتے کے دوران 23 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 45 اعشاریہ 36 فیصد تک پہنچ گئی۔ایک ہفتے کے دوران آٹا، دودھ، دالیں، آلو، مٹن اور بیف سمیت 23 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے 42 پیسے مہنگا ہو کر 3 ہزار 160 روپے تک پہنچ گیا۔انڈے 17 روپے 26 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے،جبکہ مٹن کی فی کلو قیمت میں 35 روپے 76 پیسے، بیف کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 28 پیسے اضافہ ہوا۔ایک ہفتے کے دوران چینی 2 روپے 25 پیسے جبکہ 190 گرام چائے کا پیکٹ 9 روپے مہنگا ہوا۔اس کے علاوہ تازہ دودھ، دہی، گڑ، چاول، لہسن، دال مسور، دال ماش، آلو، پاوڈر دودھ اور کپڑے دھونے کا صابن مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 11 اشیاضرویہ میں کمی جبکہ 17 میں استحکام رہا۔