بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں کا ڈاکٹر گورو کی شہادت کی30 ویں برسی پر خراج عقیدت

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت رہنماؤں نے معروف کشمیری معالج ڈاکٹر عبدالاحد گورو کو ان کی شہادت کی30ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔کشمیرمیڈیاکے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں غلام محمد خان سوپوری، سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس، جاوید احمد میر، فردوس احمد شاہ، زمرودہ حبیب، یاسمین راجہ، فریدہ بہن جی، خادم حسین، سید سبط شبیر قمی، ڈاکٹر مسرت حسین اور محمد عاقب نے سرینگر اور جموں میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ ڈاکٹر عبدالاحد گورو نامور ہارٹ سرجن ہونے کے باوجود جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے بینر تلے تحریک آزادی میں شامل ہوئے اور کشمیر کاز کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ڈاکٹر عبدالاحد گرو جیسے شہیدوں کے مقروض ہیں جنہوں نے کشمیریوں کے مستقبل کے لیے اپنا آج قربان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی عظیم دانشوروں، علمائے کرام، سماجی رہنماؤں، اساتذہ، وکلا اور دیگر نامور شخصیات کے خون سے سچی ہوئی ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے کہا کہ ڈاکٹر گرو پہلے کشمیری مسلمان تھے جنہوں نے مقبوضہ کشمیر میں اوپن ہارٹ سرجری کا آغاز کیااور علاقے کی طبی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا۔یاد رہے کہ ڈاکٹر گورو کو بھارتی مسلح ایجنٹوں نے 1993 میں آج ہی کے دن اغوا کے بعد گولیاں مار کر شہید کر دیاتھا۔