بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ،ڈپٹی سیکرٹری چیف منسٹر بھی ٹرانسفر

لاہور(پی پی آئی)پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی۔پنجاب بیوروکریسی میں متعدد افسران کی تقرریاں اور تبادلے کر دیئے گئے۔ طیب فرید کو ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے عہدے سے ہٹا کر عامر عقیق خان کو ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی تعینات کر دیا گیا۔آصف طفیل کو ڈی جی پنجاب اسپورٹس، مدثر ریاض کو ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور سہیل علی خان کو ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن انچارج اطلاعات و نشریات تعینات کر دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ندا اظہر کو ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ اور عمران علی کو ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹر ایل ڈی اے تعینات کردیا گیا جبکہ سید منور عباس بخاری کو ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ ایل ڈی اے تعینات کر دیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ صفی اللہ گوندل کا ایل ڈی اے سے پی ایچ اے تبادلہ کر دیا گیا اور ان کی جگہ سید منور بخاری کو ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ ایل ڈی اے تعینات کر دیا گیا۔ ڈپٹی سیکرٹری چیف منسٹر آفس عمران علی کو ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹرز تعینات کر دیا گیا۔