سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارتی حکومت کاکشمیریوں کے کوائف جمع کرنے کا عمل تیزکرنے کا حکم

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت نے اپنی پیراملٹری فورسز کو حکم دیا ہے کہ وہ وادی کشمیر، جموں اور لداخ خطے میں رہنے والے تمام کشمیریوں کے کوائف جمع کرنے کا عمل تیز کریں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ کام بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (BSF)، انڈو تبتین بارڈر پولیس فورس (ITBP)اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF)کو سونپا گیا ہے۔ بھارتی سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کے عہدیداروں کے مطابق بی ایس ایف اور آئی ٹی بی ٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ تینوں خطوں جموں، وادی اور لداخ میں معلومات فراہم کرنے والے نیٹ ورک کو بڑھا دیں۔ حکام نے بتایا کہ فورسز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ معلومات اکٹھی کرنے کے لئے مصنوعی ذہانت سمیت ٹیکنالوجی پر مبنی مختلف نظام سے مدد حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ ہدایات علاقے کی کشیدہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کی گئی ہیں۔