سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نئی ڈرامہ سیریل “جندو” کا ٹریلر جاری, ناانصافی کیخلاف بغاوت کرتی حمائمہ ملک مرکزی کردارمیں

فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی بے پناہ کامیابی کے بعد اداکارہ حمائمہ ملک اب اپنے نئے ڈراما سیریل ’جندو‘ میں نظر آئیں گی۔ پی پی آئی کے مطابق نئی ڈرامہ سیریل جندو کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں حمائمہ ملک ’جندو‘ کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، بظاہر اس ڈرامے کے کرداروں نے پنجابی زبان کا انتخاب کیا ہے۔جندو کی شوٹنگ پاکستان کے دیہاتی علاقوں اور صحراؤں میں کی گئی ہے جہاں ایک عورت قبائلی پدرانہ نظام اور ناانصافی کے خلاف بغاوت کرنے کا فیصلہ کرتی ہے۔ٹریلر کا آغاز حمائمہ ملک کے ڈائیلاگ سے ہوتا ہے جہاں وہ کہتی ہیں کہ ’ظلم سہنے والوں کو مظلوم کہنا سب سے بڑا گناہ ہے، سب سے بڑے ظالم تو یہی ہیں جو ظلم دیکھ کر آواز نہ اٹھائیں۔‘ دیگر کاسٹ میں گوہر رشید، سمیعہ ممتاز، نذر الحسن، ہاجرہ یامین، فراز علی اور نعیمہ بٹ بھی شامل ہیں