پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی سالگرہ آج منائی جائے گی

کراچی(پی پی آئی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی سالگرہ 8 دسمبر کو منائی جائے گی۔ عامر خان نے دنیا کے بڑے بڑے باکسرز کو شکست دی ہے۔عامر خان 8 دسمبر 1986 کو برطانیہ  میں پیدا ہوئے۔وہ 11 سال  کے تھے کہ باکسنگ کھیلنا شروع کی، انگلش سکول ٹائٹل اور اے بی اے ٹائٹل کے علاوہ 2003 کے جونیئر اولمپکس میں گولڈ میڈل بھی حاصل کیا اور17 سال کی عمرمیں ایتھنز اولمپکس 2004 میں سلور میڈل جیتا تھا اور وہ اولمپکس میں حصہ لینے والے برطانیہ کے کم عمر ترین باکسر بھی ہیں۔ عامر خان پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کے لیے بھرپورکام کر رہے ہیں۔ عامر خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کیچ/ بلوچستان سے4 افراد گرفتار

Sat Dec 7 , 2024
کیچ/ بلوچستان  (پی پی آئی) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے شولک دست سے ہفتہ کو چار افراد کی جبری گمشدگی کی اطلاع ملی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب سیکورٹی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے شولک دشت سے مبینہ طور پر چار افراد حاجی حاصل، عبدالسلام ولد حاجی حاصل، یاسر ولد عبداللہ اور سلیم ولد قادر بخش […]