اسلام آباد(پی پی آئی)وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے نجی شعبے پر زور دیا ہے کہ وہ آگے بڑھے حکومت معاشی ترقی کیلئے انہیں سہولت فراہم کریگی۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آرہی ہے جس سے حکومت کو مواقع فراہم ہو رہے ہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ قرضوں کیلئے ایک بہتر نظام کی ضرورت ہے’ انہوں نے قابل ذکر کاروبار کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے بروقت مداخلت پر زور دیا۔