پاکستان اور بنگلہ دیش میں پروازوں کا سلسلہ جلد شروع ہوگا،بنگلہ دیشی ہائی کمشنر

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایس ایم محبوب الاسلم نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پروازوں کا سلسلہ جلد دوبارہ شروع ہوگا۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست پروازیں بحال ہونے سے دونوں ممالک میں تجارت میں اضافہ ہوگا۔بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا حیدرآباد چیمبرآ ف سمال ٹریڈرز اور انڈسٹری کے تعاون سے اگلے ماہ درآمد اور برآمدکنندگان کیلئے نمائش کا انعقاد کیاجائے گا۔کاروباری ماہرین کاکہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی بہتری سے دونوں ممالک میں تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی تعلقات اور براہ راست پروازیں بہت عرصہ سے معطل ہیں لیکن اب بنگلہ دیش میں نئی عبوری حکومت کے قیام کے بعد دونوں ممالک میں خوشگوار تبدیلی دیکھی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

نجی شعبہ آگے بڑھے،حکومت معاشی ترقی کیلئے ہرسہولت فراہم کرے گی:وزیر خزانہ

Sat Dec 7 , 2024
 اسلام آباد(پی پی آئی)وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے نجی شعبے پر زور دیا ہے کہ وہ آگے بڑھے حکومت معاشی ترقی کیلئے انہیں سہولت فراہم کریگی۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آرہی ہے جس سے حکومت کو مواقع فراہم ہو رہے ہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ قرضوں کیلئے […]