کیچ/ بلوچستان (پی پی آئی) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے شولک دست سے ہفتہ کو چار افراد کی جبری گمشدگی کی اطلاع ملی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب سیکورٹی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے شولک دشت سے مبینہ طور پر چار افراد حاجی حاصل، عبدالسلام ولد حاجی حاصل، یاسر ولد عبداللہ اور سلیم ولد قادر بخش کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔