قلات (پی پی آئی)نامعلوم شرپسندوں نے ہفتہ کو قلات میں یادگار کو نذر آتش کر دیا۔ پولیس کے مطابق قلات کے تاریخی میر قلعہ کے قریب تعمیر کی گئی یادگار کو نامعلوم شرپسندوں نے آگ لگا دی۔ قلات کی یادگار چند سال قبل محکمہ مواصلات و تعمیرات بلوچستان نے تعمیر کی تھی۔ قلات پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر نامعلوم شرپسندوں کے خلاف درج کر لی۔ تھانہ قلات کے حکام مزید تفتیش کر رہے ہیں۔