دبئی ٹیسٹ میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں ہے : سابق ٹیسٹ کرکٹرز

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹرز کے مطابق دبئی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کیلئے کوئی ٹیم فیورٹ نہیں،تاہم جیت کیلئے دبئی کی وکٹ پر اسپنرز کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ ٹیم پاکستان کی اصل طاقت ہے باولنگ اور باولنگ کی جان ہے اسپنرزہیں۔ ابوظہبی کے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکن بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کرکے پاکستان کی جیت کو ناممکن بنا دیا تھا۔ سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم کے مطابق دبئی کی وکٹ اسپنرز کے لئے سازگار ہے۔ ٹیسٹ کرکٹر حسن رضا کے مطابق پہلے ٹیسٹ کی طرح دبئی ٹیسٹ میں بھی بلے بازوں نے کام دکھایا تو اسپنرز بھی مایوس نہیں کریں گے۔ کرکٹرز نے پاکستانی کمزور مڈل آرڈر بیٹنگ کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Next Post

بھارتی پنجاب کی 9 ٹیمیں آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کر یں گی

Thu Jan 9 , 2014
لاہور: کرکٹ سمیت بھارتی پنجاب کی 9 ٹیمیں آئندہ ماہ پاکستانی پنجاب کا دورہ کر یں گی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیل پوری طرح سے بحال نہیں ہوا لیکن صوبائی سطح پر گزشتہ 10 سالوں میں بھارتی پنجاب کا سب سے بڑا دستہ پاکستان آئے گا۔ ان میں کرکٹ، ریسلنگ، ہاکی، رسہ کشی، اور کبڈی کی مرد اور خواتین کی […]