سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں نئی دلی کے زیر کنٹرول تحقیقاتی ادارے کے متعدد مقامات پر چھاپے سرینگر، بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع میں مختلف مقامات پر لوگوں کے گھروں میں چھاپے

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دلی کے زیر کنٹرول بدنام زمانہ ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے بھارتی پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ وادی کشمیر کے متعددعلاقوں میں چھاپے مارے۔کشمیر میڈیا کے مطابق منگل کی صبح ایس آئی اے نے عسکریت پسندی کی فنڈنگ کے نام نہاد مقدمے کی تحقیقات کے سلسلے میں وسطیٰ اور شمالی کشمیر میں 6 مقامات پر چھاپے مار ے ہیں۔ایس آئی اے کے اہلکاروں نے سرینگر، بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع میں مختلف مقامات پر لوگوں کے گھروں میں چھاپے مارے اور تلاشی لی۔انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظربند رہنماؤں بلال صدیقی اور مولوی بشیر احمد کی سرینگر میں واقع رہائشگاہوں پر بھی چھاپے مارے۔یہ چھاپے اور تلاشی کی کارروائیاں تنازعہ کشمیر ے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت اپنے حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے والے کشمیریوں کو خوف و دہشت کا نشانہ بنانے کی جارہی ہیں۔آخری اطلاعات آنے تک ایس آئی اے کی کارروائیاں جاری تھیں۔