سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 47مثبت کیسز رپورٹ، ایک متاثرہ شخص دم توڑ گیا

اسلام آباد (پی پی آ ئی) ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وا ئرس کے مزید 47مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے، ایک مریض انتقال کر گیا جبکہ 20 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2ہزار946کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 47افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 1.60 فیصد ریکارڈ کیا گیاہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا ہے،جبکہ 22مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں مجموعی طور پر 485 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 19 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس کی شرح 3.92 فی صد رہی۔علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 193 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 6 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے اور شرح 3.11 فی صد ریکارڈ ہوئی۔